ق*سریاب و گرد و نواح میں سوئی گیس کا شدید بحران اختیار کر گیا، ڈاکٹر قاسم بلوچ

اتوار 28 اپریل 2024 21:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2024ء) پاکستان غریبوں کی پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قاسم بلوچ نے پارٹی کے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سریاب کے مختلف علاقوں میں گیس کا شدید بحران عوام کو شدید مشکلات کا سامنا شدت اختیار کر گیا ہے تقریبا ایک مہینے سے زیادہ ہو گیا ہے کہ گیس کی ترسیل وقفے وقفے میں سپلائی ہو رہی ہے اور گیس تقریبا سارا دن بند رہتا ہے جس سے سردی میں سردی کے ساتھ ساتھ سکول کے بچوں کو بغیر ناشتے کے اسکول جانا پڑتا ہے تفصیلات کے مطابق زمیندار روڈ برما ہوٹل،کلی نیک محمد لہڑی،سریاب مل،کلی جاجی منو خان رند چوک کلی کمالو کلی مری چوک رحیم کالونی، کلی در محمد بنگلزئی، بشیر چوک،عارف گلی، لوڑ کاریز، حق آباد،اور گرد و نواح کے علاقوں میں گیس سپلائی کا شدید بحران جاری ہے۔

(جاری ہے)

شنید میں آیا ہے کہ موجودہ جنرل منیجر گیس کا اب ریٹائرمنٹ تقریبا قریب ہے وہ اب سے اپنی کنٹریکٹ کے لیے کوشش کر رہے ہیں اور حکام بالا کو اپنی سروس کے دوران گیس بچانے کی کریڈٹ لینے کے لیے یہ طریقہ کار شروع کیا ہوا ہے تاکہ ریٹائرمنٹ کے بعد مزید سروس میں توصیح مل سکے۔ گیس کی عدم فراہمی کے باعث علاقہ ذہنی مریض بن چکے ہیں بار بار شکایت کے باوجود کوئی شنواہی نہیں ہو رہی ہے اگر یہ صورتحال برقرار رہی تو پاکستان غریبوں کی پارٹی شدید احتجاج پر مجبور ہوں گے اس کی تمام تر ذمہ داری حکام بالا پر عائد ہوگی۔