ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران کاتھانہ شادباغ، نولکھا، مصری شاہ اور باغبانپورہ کا دورہ

اتوار 28 اپریل 2024 21:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2024ء) ڈی آئی جی آپریشنز لاہورمحمد فیصل کامران نے تھانہ شادباغ، نولکھا، مصری شاہ اور باغبانپورہ کااچانک دورہ کیا۔انہوں نے تھانوں کے فرنٹ ڈیسک،حوالات،ویٹنگ ایریازسمیت دیگر حصوں کا معائنہ کیا۔ محمد فیصل کامران نے کیو میٹک مشین سمیت دیگر آلات کی ورکنگ بھی چیک کی۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی آپریشنزنے تھانوں میں موجود افسران وجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو بروقت انصاف کی فراہمی ان کا بنیادی حق ہے،میرٹ کی بالادستی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، ڈکیتی و رابری کی وارداتوں کے خلاف مزید متحرک ہوکر تادیبی کارروائیاں کی جائیں۔

محمد فیصل کامران نے کہا کہ پتنگ بازی کے واقعات کسی صورت قابل قبول نہیں،ہوائی فائرنگ و ناجائز اسلحہ کے خلاف زیروٹالرنس پالیسی پر عملدرآمداورایف آئی آر کا برووقت اندراج یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :