خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں سے مختلف حادثات،پانچ افراد جاں بحق،وزیر اعلیٰ کا اظہار افسوس

دکھ کی اس گھڑی میں صوبائی حکومت متاثرین کے ساتھ ہے، متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور ان کی ہر ممکن معاونت کی جائے گی،علی امین

اتوار 28 اپریل 2024 22:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں سے مختلف حادثات کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان واقعات میں پانچ افراد کے جاں بحق ہونے پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اتوار کے روز یہاں سے جاری خصوصی بیان میں انہوں نے حادثات میں پانچ افراد کے جاں بحق ہونے پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے جاں بحق افراد کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی جبک زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیر اعلی نے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کا اعلان کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو اس سلسلے میں ضروری کاروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی ہے اور واضح کیا کہ متاثرہ خاندانوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جائے، زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کی جائے اور صوبے میں بھر میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے۔

(جاری ہے)

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ دکھ کی اس گھڑی میں صوبائی حکومت متاثرین کے ساتھ ہے، متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور ان کی ہر ممکن معاونت کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :