وزیر خزانہ محمد ورنگزیب کا بین الاقوامی فنانسنگ کو محفوظ بنانے کے لیے گرین ٹیکس اکانومی پر زور

پیر 29 اپریل 2024 00:10

ریاض، 28 اپریل (اے پی پی) (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے اتوار کو گرین ٹیکس اکانومی کے فریم ورکپر عمل درآمد کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے عالمی اقتصادی فورم کے ایک سیشن میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کاروباری ماڈلز میں بنیادی تبدیلیوں کی اہمیت کا اعتراف کیا، اور بین الاقوامی فنانسنگ کو محفوظ بنانے کے لیے اس فریم ورک کو نافذالعمل کرنے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔انہوں نے مزید کہا کہ عالمی بینک جیسے بین الاقوامی ادارے بھی جدید مالیاتی ڈھانچے کا جائزہ رہے ہیں۔وزیر نے ملک کی مالی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اندرون ملک کوششوں اور بین الاقوامی مالیات کے امتزاج پر زور دیا۔\932

متعلقہ عنوان :