Live Updates

190 ملین پاؤنڈ کیس، 8 نام ای سی ایل سے خارج، عمران و بشریٰ بی بی کے نام برقرار

پیر 29 اپریل 2024 18:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) بانی پی ٹی آئی اور دیگر کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس سے منسلک 8 افراد کے نام ای سی ایل سے نکال دیے گئے۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے نیب کی سفارش پر نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دی۔

(جاری ہے)

سابق سیکرٹری ٹو وزیرِ اعظم محمد اعظم خان، راجہ منظور کیانی اور عارف رحیم کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا۔ذرائع کے مطابق نوید اکبر، سکندر حیات اور نثار محمد، غلام حیدر اور عارف نذیر بٹ کے نام بھی ای سی ایل سے خارج کر دیے۔ان افراد کے نام 190ملین پاؤنڈ کیس سے منسلک ہونے پر ای سی ایل میں ڈالے گئے تھے۔بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی، فرح گوگی اور ذلفی بخاری کے نام 190ملین پاونڈ کیس میں ای سی ایل میں برقرار رہیں گے۔

Live بشریٰ بی بی سے متعلق تازہ ترین معلومات