سینیٹ کی انٹرنل فنانس کمیٹی کے لئے تحریک ایوان نے منظورکرلی

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کمیٹی کی صدارت کریں گے،

بدھ 22 مئی 2024 18:20

سینیٹ کی انٹرنل فنانس کمیٹی کے لئے تحریک ایوان نے منظورکرلی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2024ء) سینیٹ کی انٹرنل فنانس کمیٹی کے لئے تحریک ایوان نے منظور کرلی۔

(جاری ہے)

بدھ کو اعظم نذیر تارڑ نے سینیٹ کی انٹرنل فنانس کمیٹی کی تحریک پیش کی،چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کمیٹی کی صدارت کریں گے،وزیر خزانہ اورنگزیب، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کمیٹی میں شامل ہوں گے،اسحاق ڈار، شبلی فراز، سلیم مانڈوی والا کمیٹی میں شامل ہوں گے،رانا محمودالحسن، شہادت اعوان، انوشہ رحمان، لیاقت ترکئی بھی کمیٹی میں شامل ہوں گے۔