سونیا حسین نے اپنی خوبصورتی اور فٹنس کا راز بتا دیا

ہفتے میں پانچ دن ڈائٹ پلان فالو کرتی ہوں، دو دن پسند کاکھانا کھاتی ہوں،اداکارہ

پیر 29 اپریل 2024 23:31

سونیا حسین نے اپنی خوبصورتی اور فٹنس کا راز بتا دیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) اداکارہ سونیا حسین نے کہا ہے کہ ہفتے میں پانچ دن ڈائٹ پلان فالو کرتی ہوں، دو دن پسند کاکھانا کھاتی ہوں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ سونیا حسین نے اپنی فٹنس اور خوبصورتی کاراز بتاتے ہوئے کہا کہ فی الحال میں نے اپنے سخت ڈائٹ پلان سے بریک لے لیا ہے کیونکہ روزانہ اس پر عمل کرنے سے میرا مزاج بری طرح متاثر ہوتا ہے،میں اپنے مزاج کو اپنے کام پر اثر انداز نہیں ہونے دے سکتی ،اسی وجہ سے میں نے اب اپنی ڈائٹ میں کاربوہائیڈریٹس بھی شامل کرلیے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ میں ہفتے میں دو بار ڈائٹ پلان چھوڑ کر اپنی پسند کا کھانا کھاتی ہوں جیسے کہ بریانی اور حلیم کیونکہ زندگی سے لطف اندوز ہونا چاہیے اور میں کھانے کی کافی شوقین ہوں تو میں سب کچھ کھا لیتی ہوں۔سونیا حسین نے بتایا کہ ہفتے کے باقی پانچ دن میں اپنا ڈائٹ پلان فالو کرتی ہوں۔

متعلقہ عنوان :