کیریئر میں کامیابی حادثاتی نہیں، بہت محنت کی ہے، تاپسی پنو

پیر 29 اپریل 2024 23:31

کیریئر میں کامیابی حادثاتی نہیں، بہت محنت کی ہے، تاپسی پنو
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنو نے کہا ہے کہ میری کامیابی حادثاتی یا خوش قسمتی نہیں اس کیلئے بہت زیادہ محنت کی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں 36سالہ اداکارہ تاپشی پنو نے کہا کہ اس مقام تک آسانی سے نہیں پہنچی اس کیلئے میں نے بہت محنت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیریئر کے شروع میں فلمیں ہٹ نہ ہونے پر مایوس ہوگئی تھی مجھے ایسی فلمیں ملیں جو کافی متنوع قسم کی ہونے کی وجہ سے مشکل ہوتی تھی۔انہوںنے کہا کہ انڈسٹری میں سخت محنت کے بعد اپنا مقام حاصل کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :