بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا کوئی پروگرام نہیں ، مولانا فضل الرحمن

پیر 29 اپریل 2024 23:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) جمعیت علما اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ انکا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا کوئی پروگرام نہیں ہے۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران مولانا فضل الرحمان سے صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے جا رہے ہیں اس پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پتہ نہیں آپ کہاں سے یہ سوال نکال کر لے آتے ہیں۔صحافی نے پھر سوال کیا کہ اگر بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کا موقع ملتا ہے تو کریں گی اس پر مولانا فضل الرحمان نے جواب دیا کہ ابھی تک کوئی ایسا پروگرام نہیں ہے۔