قیمتی پتھروں و زیورات روزگار کو عالمی سطح پر پذیرانی کیلئے حکومت و تاجروں کو معاونت کی پیشکش

پیر 29 اپریل 2024 21:20

wپشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2024ء) جیمز اینڈ جیولری ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا نے قیمتی پتھروں اور زیورات کے روزگار کو عالمی سطح پر پذیرائی کرانے کے سلسلے میں حکومت اور بین الاقوامی تاجروں کو معاونت کی پیشکش کی ہے جبکہ تھائی لینڈ اور جاپان سے آئے ہوئے سرکاری وفود کا خیر مقدم کیا ہے اس سلسلے میں صرافہ جیمز اینڈ زرگران ٹریڈرز و ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر آمین حسین بابر، جنرل سیکرٹری فیاض درانی، سینئر نائب صدر عبد الحمید، چیف ایگزیکٹیو خان بابا، میڈیا سیکرٹری مجیب اللّٰہ کے ساتھ پشاور میں تھائی لینڈ اور جاپان کے سرکاری وفود کے ساتھ ملاقات کی ہے مزکورہ ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے وفود کو اس روزگار میں بہتری لانے اور عالمی سطح پر پذیرائی دینے کی تجاویز پیش کی انہوں نے بتایا کہ مستقبل میں اس سلسلے میں بین الاقوامی وفود اور ایسوسی ایشن کو ملکر کام کرنا چاہیے جس پر شرکاء نے اتفاق بھی کیا اس موقع پر جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن راولپنڈی کیصدر فیاض قریشی، ڈائریکٹر جی جی ائی ٹریننگ انسٹیٹیوٹ پشاور کینٹ محمد نوید بھی موجود تھے ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے کہا کہ ان تمام مہمان گرامی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں ایسوسی ایشن کے صدر آمین حسین بابر نے مہمانوں کو چترالی ٹوپیاں بھی پہنا دی۔

متعلقہ عنوان :