سیالکوٹ، ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے زیر اہتمام بچوں کے حقوق کے تحفظ کےلئے آگاہی واک

منگل 30 اپریل 2024 11:33

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے زیر اہتمام بچوں کے حقوق کے تحفظ کےلئے آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ غلام سرور، چائلڈ پروٹیکشن آفیسر فیاض بٹ، ڈی ایس پی سٹی سرکل محمد جمیل، انچارج ویمن کرائسز سنٹر عمران کسانہ سمیت وکلاء اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ غلام سرور نے کہا کہ ملک کے آئین اور قانون کے مطابق تعلیم، صحت اور خوراک ہر بچے کا بنیادی حق ہے، کم سے کم بچوں سے گھروں، ورکشاپس یا فیکٹری میں مزدوری کروانا قانون کی صراحتاً خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سول سوسائٹی اور ریاست کو مل کر بچوں کو استحصال سے بچانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کو بنیادی حقوق کی فراہمی کو یقینی بنائے بغیر صحت مند معاشرے کا قیام ممکن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام شہریوں کی یہ بنیادی و اخلاقی ذمہ داری ہے وہ بچوں کے حقوق کو یقینی بنانے کیلئے ناصرف خود قوانین کا احترام کریں بلکہ اگر کسی جگہ بچوں کے حقوق کی خلاف ورزی دیکھیں اور اس کی اطلاع چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے ہیلپ لائن نمبر 1121 پر کال کریں۔ شکایت کا فوری ازالہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :