پمز کے ڈاکٹر نے بانی پی ٹی آئی سے متعلق خود ساختہ رپورٹس تیار کیں، نعیم پنجوتھہ

جمعہ 17 مئی 2024 19:41

پمز کے ڈاکٹر نے بانی پی ٹی آئی سے متعلق خود ساختہ رپورٹس تیار کیں، نعیم ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2024ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم پنجوتھہ نے کہا ہے کہ پمز کے ڈاکٹر نے بانی پی ٹی آئی سے متعلق خود ساختہ رپورٹس تیار کیں۔اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے نعیم پنجوتھہ نے کہا کہ پمز کے ڈاکٹرز کو ٹیسٹ دینے سے بشری بی بی نے انکار کیا، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ٹیسٹ شوکت خانم ہسپتال سے کروائے جائیں۔

(جاری ہے)

نعیم پنجوتھہ نے کہا کہ عت پر بشریٰ بی بی کی جانب سے عدم اعتماد کا اظہار کیا گیا، انہوں نے کہا جتنی تیز ٹرائل چلایا جارہا ہے عدم اعتماد کرتی ہوں۔نعیم پنجوتھہ نے کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری کو ڈیڑھ ماہ کی تاریخ دی جاتی رہی، نیب بانی پی ٹی آئی کے خلاف ایک اور ریفرنس لانا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ صحافیوں پر پابندیوں پر بانی پی ٹی آئی نے تشویش کا اظہار کیا۔