ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت ضلع گجرات میں موسیقی کا مقابلہ کا انعقاد یکم جون کو ہو گا

منگل 30 اپریل 2024 13:09

کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت ضلع گجرات میں موسیقی کا مقابلہ کا انعقاد کیا جارہا ہے، ضلعی انتظامیہ گجرات اور آرٹس کونسل گوجرنوالہ ڈویژن کے زیر اہتمام ضلع گجرات میں موسیقی کے مقابلے یکم جون 2024 کو ہوں گے، سرکاری و پرائیویٹ اسکولز، کالجز کے طلبائ و طالبات موسیقی کے مقابلے میں حصہ لے سکتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں آرٹس کونسل گوجرنوالہ ڈویڑن کے افسران اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ڈائریکٹر گوجرنوالہ آرٹس کونسل غلام عباس، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سمشہ گیلانی اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہ ورک نے کہا کہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرامز طلبا و طالبات میں چھپے ہوئے ہنر کو پہچاننے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، ضلع سطح پر اول دوئم سوئم آنے والے طلبائ و طالبات کو نقد انعامات دئے جائیں گے، مقابلے گورنمنٹ ضلع کونسل ہال میں منعقد ہوں گے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ ضلع سطح پر کامیاب طلبہ و طالبات ڈویڑن اور صوبائی سطح پر منعقد ہونے والے مقابلوں میں شرکت کریں گے، مقابلے میں حصہ لینے کے خواہشمند طلباء و طالبات آرٹ کونسل کی ویب سائٹwww.pac.punjab.gov.pk یا آرٹس کونسل گوجرنوالہ سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :