دریاخان، ایم ایم روڑ پر کارالٹ گئی ،دوافرادجاں بحق

منگل 30 اپریل 2024 13:11

دریاخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) دریاخان کے ایم ایم روڑ پر کار الٹ جانے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور تین شدید زخمی ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق ریسکیو سٹاف کو زخمی نے بیان دیا کہ ایک کار جس میں 5 لوگ سوار تھے جو کہ فتح پور سے میانوالی چاندنی چوک شادی کے فنکشن میں جارہے تھے۔

(جاری ہے)

اچانک لنک روڈ سے ایک ٹریکٹر ٹرالی مین روڈ پر آئی جس کو بچاتے ہوئے اچانک بریک لگانے کیوجہ سے کار روڈ سے نیچے اتر گئی اور درخت میں جا لگی۔

کار میں سوار دو افراد کی موقع پر موت ہو گئی ، جن میں ڈرائیور شامل ہے جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے ہیں جنہیں ریسکیو سٹاف نے فرسٹ ایڈ کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال بھکر شفٹ کر دیا۔پولیس نے حادثے سے متعلق ضروری کارروائی مکمل کرلی ہے۔ مرنے والوں میں صابر حسین اور سنبل جبکہ زخمیوں میں مجید۔ شعیب۔ سبحانہ شامل ہیں۔ \378