سندھ ہائی کورٹ،اورنگی میں قصبہ موڑ کے قریب نالے کی زمین پر مبینہ قبضے سے متعلق درخواست پرایس بی سی اے سے تحریری جواب طلب

منگل 30 اپریل 2024 17:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) سندھ ہائی کورٹ نے اورنگی میں قصبہ موڑ کے قریب نالے کی زمین پر مبینہ قبضے سے متعلق درخواست پرایس بی سی اے سے تحریری جواب طلب کرلیا۔منگل کو سندھ ہائی کورٹ میں اورنگی میں قصبہ موڑ کے قریب نالے کی زمین پر مبینہ قبضے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کرتے ہوئے بتایا کہ نالے کی زمین پر پیٹرول پمپ بن گیا ہے۔

(جاری ہے)

وکیل پیٹرول پمپ مالک نے بتایا کہ پیٹرول پمپ رجسٹرڈ پلاٹ پر قانونی طریقے سے بنایا ہے۔درخواست گزار نے ہمارے ایڈریس پر اپنا ایڈریس لکھا ہے۔درخواست گزار نے بتایا کہ پیٹرول پمپ کے برابر میں نالہ بنا ہوا ہے۔اب مزید قبضہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ڈائریکٹر ایس بی سی اے ویسٹ خود جاکر نالہ دیکھ کر آئیں۔عدالت نے ڈائریکٹر ایس بی سی اے ویسٹ کو متعلقہ پلاٹ کا خود جائزہ لینے کا حکم دیتے ہوئے ایس بی سی اے سے تحریری جواب طلب کرلیا ۔

متعلقہ عنوان :