جان ہتھیلی پر رکھ کر فرائض سرانجام دینے والے پولیس افسران و جوانان فورس کا قیمتی اثاثہ ہیں، آئی جی اخترحیات خان
منگل 30 اپریل 2024 22:02
(جاری ہے)
اس موقع پر آئی جی پی اخترحیات خان نے انعام یافتہ گان کی بے مثال جرات وبہادری ،ڈیوٹی سے لگن اور پیشہ ورانہ جذبے کی تعریف کی ۔ آئی جی پی نے انعامات دیتے ہوئے افسران و جوانان کا خیبر پختونخوا پولیس کا مثبت امیج اجاگر کرنے اور پیشہ ورانہ اُمور کی بہترین انجام دہی کو خوب سراہا۔
خیبر پختونخوا پولیس نے ہمیشہ عملی میدان میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرکے عوام کے دلوں میں پولیس کا وقار بلند کیا ہے۔ قابل اور ایماندار افسران و جوانان خیبر پختونخوا پولیس کا قیمتی اثاثہ ہیں جنہوں نے مشکل سے مشکل حالات میں فورس کے مورال کو بلند رکھا۔ ان ہی کی بدولت جرائم پیشہ افراد کو لگام دی ، جرائم میں خاطر خواہ کمی لائی گئی۔ جرائم کی بیخ کنی اورموثر پولیسنگ کے معیار کو برقرار رکھنے میں ان افسران کا اہم کردار ہے۔ آئی جی پی نے انعام یافتگان پر زور دیا کہ وہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف مقامی لوگوں کا تعاون حاصل کرکے باقاعدہ حکمت عملی سے کارروائیاں عمل میں لائیں، آئی جی پی نے واضح کیا کہ پولیس فورس میں جزا وسزا کا عمل برابر جاری رہےگا اور بالخصوص اچھی کارکردگی پر پولیس افسران و جوانان کو انعام دینے سے انہیں جو اطمینان اور تسلی ہوتی ہے اس کا احاطہ الفاظ میں نہیں کیا جاسکتا۔ واضح رہے کہ پشاور کے تھانہ فقیر آباد، پہاڑی پورہ، چمکنی، میچنی گیٹ، رحمان بابا، ٹائون، بڈھ بیر، انقلاب، گلبہار، شرقی، ضلع خیبر کے تھانہ علی مسجد، جمرود، لنڈی کوتل، تیراہ، باڑہ اور پشاور ٹریفک کے پولیس افسران و جوانان، مالاکنڈ ریجن کے ضلع اپر دیر اور لوئر دیر کے اہلکاروں، ہزارہ ریجن کے ضلع کولائی پالس کوہستان اور ضلع مانسہرہ کے تھانہ سٹی، مردان ریجن کے تھانہ شہباز گڑھی، تھانہ سٹی، شیخ ملتون، ضلع صوابی کے تھانہ کالوخان، تھانہ صوابی ، ضلع چارسدہ کے تھانہ چارسدہ، ضلع نوشہرہ کے تھانہ رسالپور، بنوں ریجن کے ضلع لکی مروت کے تھانہ غزنی خیل، شہباز خیل، کوہاٹ ریجن کے تھانہ کینٹ، تھانہ سٹی، ضلع کرم کے تھانہ پاڑا چنار، ڈیرہ ریجن کے تھانہ صدر، سٹی اور ٹاﺅن اور پولیس ٹریننگ کالج ہنگو کے اہلکاروں کو مختلف اوقات میں فرائض کی ادائیگی کے دوران بہترین خدمات پر نقد انعامات اور توصیفی اسناد سے نوازاگیا۔ پولیس ٹریننگ کالج ہنگو کے جوانوں کو اسلام آباد میں 23 مارچ کی پریڈ میں بہترین کارکردگی پر انعامات سے نوازا گیا ڈی پی اوز اپر دیر وقار احمد خان، کولائی پالس مختیار احمد، لکی مروت طارق حبیب، ایس پیزانوسٹی گیشن کولائی پالس ابرار خان، کرم مظہر جہاں، ایس پی فقیر آباد اُسامہ امین چیمہ، اے ایس پیز چمکنی سید طلال احمد شاہ ، گلبہار محمد حسیب اشرف، ٹائون نازش شہزادی اور ریشم جہانگیر کو بھی انعامات سے نوازا گیا۔مزید قومی خبریں
-
کرغزستان سے 290 پاکستانی طلبا کو لے کر پہلی پرواز پشاورپہنچ گئی
-
بشکیک سے مزید 170مسافر طلبہ پاکستان واپس پہنچ گئے سول ایوی ایشن اتھارٹی
-
جے یو آئی صوابی کا عوام کو مہنگی بجلی کی بجائے ضلع سے پیدا ہونیوالی سستی بجلی فی یونٹ تین روپے کے حساب سے فراہم کرنے کا مطالبہ
-
سینٹ میں کے پی کی نشستیں مکمل نہیں ہوئیں ،معاملہ سپریم کورٹ میں ہے، وزیرقانون
-
خود کی ٹانگ پرگولی مارکر 50 لاکھ چھن جانے کا ڈرامہ کرنیوالا شہری گرفتار
-
نیٹ میٹرنگ بند کرنے کیلئے کوئی ہدایت جاری نہیں کی گئی، وزیر توانائی
-
پیڈمک ، فیڈمک سمیت دیگر بورڈ تبدیل ، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی مخلص پروفیشنلز کو شامل کرنے کی ہدایت
-
سندھ اور پنجاب میں 22 سے 24 مئی کے دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان
-
سگریٹ انڈسٹری میں ٹیکس چوری ہونے کا انکشاف ،سالانہ 310ارب روپے کا نقصان ہونے لگا
-
وفاقی وزیرتجارت اوروفاقی وزیرمواصلات کی مشترکہ سربراہی میں عالمی منڈیوں میں پاکستانی اداروں کو فروغ دینے کے لیے قائم کمیٹی کا اجلاس
-
ایف بی آر کا یکم جولائی سے غیررجسٹرڈ تاجروں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
-
بجلی کی قیمت میں 3 روپے 49 پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.