ڈپٹی چیئر مین سینٹ سے صوبائی وزیر تعلیم کی ملاقات ،میں صوبہ بلوچستان کے مسائل اور تعلیم کے شعبے کے حوالے سے گفتگو
پسماندہ علاقوں کی پسماندگی کو دور کرنے کے لئے بھی اقدامات اٹھائے جائیں گے،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی بات چیت
منگل 30 اپریل 2024 22:02
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ صوبہ بلوچستان میں پینے کے پانی کا بہت بڑا مسئلہ ہے جس کے لئے موثر حکمت عملی کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر تعلیم راحیلہ درانی ایک قابل اور باصلاحیت خاتون ہیں امید ہے کہ وہ صوبائی شعبہ تعلیم میں بہتری لائیں گی اور صوبے میں شرح خواندگی میں اضافے کے لئے موثر اقدامات اٹھائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں اعلیٰ تعلیم اور قابل طالبعلموں کو ریلیف دینے کے لئے بھر پور اقدامات اٹھائے جائیں اعلیٰ تعلیمی ادارے تعلیمی وظائف میں اضافہ کریں تاکہ غریب لوگوں کے بچے اعلیٰ تعلیم حاصل کرسکیں۔ راحیلہ درانی نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو ایوان بالاء کا ڈپٹی چیئرمین منتخب ہونے پرمبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سیدال خان کا انتخاب صوبے کے لئے خوش قسمتی ثابت ہوگا۔سیدال خان صوبہ بلوچستان کا فخر ہیں۔ صوبہ بلوچستان کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایوان بالاء میں ایسی قانون سازی عمل میں لائی جائے جو ملک بھر کی غریب عوام کے لئے خوشحالی کا باعث بنے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ بلوچستان میں تعلیم، صحت اور یوتھ اور خواتین کی بہتری کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ اس موقع پر صوبائی سیکرٹری وزارت تعلیم صالح ناصر بھی موجود تھے۔ قبل ازیں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے بلوچستان سے تعلق رکھنے کے والے انٹلیکچول فورم کے نمائندہ نے بھی پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو صوبہ بلوچستان کے مسائل کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ صوبہ بلوچستان کی تعمیر نو کے لئے وہ ہر وقت تیار ہیں اور بلوچستان کے بڑے مسائل جن میں پینے کے صاف پانی، معیاری تعلیم، ڈیمز کی تعمیرات، بہتر پیداوار کے لئے کسانوں کے لئے سہولیات وغیرہ شامل ہیں ان پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کی عوام کے مسائل حل کیے جائیں گے اور ایسے اقدامات اٹھائے جائیں کہ صوبہ بلوچستان دیگر صوبوں کی طرح ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ پسماندہ علاقوں کی پسماندگی کو دور کرنے کے لئے بھی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔مزید قومی خبریں
-
جے یو آئی صوابی کا عوام کو مہنگی بجلی کی بجائے ضلع سے پیدا ہونیوالی سستی بجلی فی یونٹ تین روپے کے حساب سے فراہم کرنے کا مطالبہ
-
سینٹ میں کے پی کی نشستیں مکمل نہیں ہوئیں ،معاملہ سپریم کورٹ میں ہے، وزیرقانون
-
خود کی ٹانگ پرگولی مارکر 50 لاکھ چھن جانے کا ڈرامہ کرنیوالا شہری گرفتار
-
نیٹ میٹرنگ بند کرنے کیلئے کوئی ہدایت جاری نہیں کی گئی، وزیر توانائی
-
پیڈمک ، فیڈمک سمیت دیگر بورڈ تبدیل ، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی مخلص پروفیشنلز کو شامل کرنے کی ہدایت
-
سندھ اور پنجاب میں 22 سے 24 مئی کے دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان
-
سگریٹ انڈسٹری میں ٹیکس چوری ہونے کا انکشاف ،سالانہ 310ارب روپے کا نقصان ہونے لگا
-
وفاقی وزیرتجارت اوروفاقی وزیرمواصلات کی مشترکہ سربراہی میں عالمی منڈیوں میں پاکستانی اداروں کو فروغ دینے کے لیے قائم کمیٹی کا اجلاس
-
ایف بی آر کا یکم جولائی سے غیررجسٹرڈ تاجروں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
-
بجلی کی قیمت میں 3 روپے 49 پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
6 سالہ بچی سے زیادتی ،وزیر اعلیٰ پنجاب کا نوٹس ،ملزم گرفتار
-
ایجنسیاں دودھ کی دھلی نہیں ،عدلیہ سے بھی بہت کچھ صحیح اورغلط ہوتا رہا ہے ، رانا ثناء اللہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.