عمر ایوب نے رکن قومی اسمبلی ایڈووکیٹ شفقت اعوان کے بھائی ایڈووکیٹ وسیم اعوان کی فوری رہائی کا مطالبہ کرلیا

منگل 30 اپریل 2024 22:14

اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) اپوزیشن لیڈر و سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے رکن قومی اسمبلی ایڈووکیٹ شفقت اعوان کے بھائی ایڈووکیٹ وسیم اعوان کی فوری رہائی کا مطالبہ کرلیا ۔ جاری بیان کے مطابق عمر ایو ب نے کہاکہ رکن قومی اسمبلی ایڈووکیٹ شفقت اعوان کے چھوٹے بھائی ایڈووکیٹ وسیم اعوان کو کچھ دیر قبل سرگودھا شہر سے نامعلوم افرادنے اغوا کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ان غیر آئینی اقدامات نے پاکستان کو بری طرح متاثر کیا ہے، ہم نے بارہا اس معاملے کو پارلیمنٹ میں اٹھایا۔ اپوزیشن لیڈز نے کہاکہ اس کے خلاف مظاہرے کیے اور عدلیہ کے ارکان نے چیف جسٹس کو خط بھی لکھا، عالمی برادری کی طرف سے ان غیر قانونی اقدامات کو نوٹ کیا جا رہا ہے۔عمر ایوب نے کہاکہ یہ پاکستان میں سرمایہ کاری نہ آنے کی بنیادی وجوہات میں سے ایک ہے، کوئی بھی ایسے ملک میں سرمایہ کاری نہیں کرنا چاہتا جہاں قانون کی حکمرانی نہ ہو، جہاں لاقانونیت ہو ایسے ملک کو بنانا ریپبلک کہا جاتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ایڈووکیٹ وسیم اعوان کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔