دالبندین میں مکمل شٹرڈاون ہڑتال کاروباری مراکز بند

منگل 30 اپریل 2024 22:17

کوئہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2024ء) دالبندین میں مکمل شٹرڈاون ہڑتال کاروباری مراکز بند تفصیلات کے مطابق گزشتہ 8 دنوں سے ڈی سی کمپلیکس کے سامنے دھرنا پر بیٹھے زمبیاد ڈرائیورز اور مزدوروں نے پاک ایران سرحد سے تمام انٹری والوں کو اجازت نہ ملنے خلاف 9 ویں دن بھی دھرنا جاری رہا انجمن تاجران کے تعاون سے دالبندین شہر میں مکمل شٹرڈاون ہڑتال تمام کاروباری مراکز بند رہے زمبیاد کمیٹی کے رہنما مختیار احمد کا کہنا تھا ہم گزشتہ 9 دن سے دھرنا پر بیٹھے ہیں اور احتجاج کررہے ہیں انجمن تاجران کے تعاون سے شہر میں مکمل شٹرڈاون ہڑتال اور کاروباری مراکز بند کرنے پر تاجر برادری کے شکر گزار ہے اور ہم ڈپٹی کمشنر ودیگر اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہیں پاک ایران راجئے بارڈر سے تمام انٹری والوں کو اجازت دی جائے اس وقت ڈھائی ہزار سے زائد ڈرائیورز اور مزدور بے روزگار بیٹھے ہیں اگر فوری طور پر ہمیں اجازت نہ دی گئی تو مجبورا ہم پاک ایران آر سی ڈی شاہراہ کو بلاک کردینگے اور دھرنا ہمارا جاری رہیگا احتجاجی دھرنا میں سینکڑوں بے روزگار افراد بیٹھے ہوئے ہیں اپنا احتجاج ریکارڈ کروارہے ہیں۔