ملکی ترقی میں محنت کشوں اور مزدوروں کی خدمات قابل تحسین ہیں، مشعال یوسفزئی

منگل 30 اپریل 2024 22:34

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی مشیر برائے زکوٰۃ و عشر، سماجی بہبود و ترقی نسواں مشعال اعظم یوسفزئی نے یوم مزدور کے موقع پر مزدوروں ا ور محنت کشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی ترقی میں محنت کشوں اور مزدوروں کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ مزدوروں کی سماجی حالت کو بہتر کرنے کیلئے صوبائی حکومت کوشاں ہے۔

(جاری ہے)

یوم مزدور ، مزدوروں کی اس جدو جہد کی یاد تازہ کرتا ہے جب شگاگو میں مزدوروں نے اپنے حقوق کے لیے جدو جہد کا آغاز کیا۔ صوبائی حکومت مزدوروں کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات اٹھارہی ہے۔ اس سلسلے میں صوبائی حکومت کے قیام کے ساتھ ہی صوبہ بھر میں پناہ گاہیں ا ور لنگر خانے کھول دئیے گئے تاکہ جن مزدوروں کو رات گزارنے کیلئے چھت میسر نہیں وہ ان پناہ گاہوں میں رات گزار سکیں جن سے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں ہزاروں کی تعداد میں مزدور مستفید ہوئے۔

متعلقہ عنوان :