شہید کانسٹیبل اسماعیل رؤف کی چونترہ کے علاقہ ڈھولیال میں نماز جنازہ کے بعد سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین کر دی گئی

منگل 30 اپریل 2024 22:38

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) شہید کانسٹیبل اسماعیل رؤف کی چونترہ کے علاقہ ڈھولیال میں نماز جنازہ کے بعد سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین کر دی گئی،راولپنڈی پولیس کے چاق وچوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر،ایس ایچ او چکری، انچارج ڈولفن سکواڈ اور دیگر افسران نے شہید کی لحد پر پھول چڑھائے اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کی گئی،سینئر افسران نے شہید کانسٹیبل کے لواحقین سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شہید کانسٹیبل اسماعیل رؤف کی چونترہ کے علاقہ ڈھولیال میں نماز جنازہ کے بعد سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین کر دی گئی،راولپنڈی پولیس کے چاق وچوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر،ایس ایچ او چکری، انچارج ڈولفن سکواڈ اور دیگر افسران نے شہید کی لحد پر پھول چڑھائے اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کی گئی،سینئر افسران نے شہید کانسٹیبل کے لواحقین سے ملاقات کی،شہید کانسٹیبل اسماعیل رؤف گزشتہ روز مری روڈ پر نامعلوم کارسوار ملزمان کی فائرنگ سے شہید ہوئے تھے، جبکہ کانسٹیبل عاصم فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے،ایس ایس پی آپریشنزفلائٹ لیفٹیننٹ(ر) حافظ کامران اصغر کا کہناتھاکہ دکھ کی اس گھڑی میں شہید کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں، راولپنڈی پولیس جرائم کی روک تھام اور شہریوں کی حفاظت کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔