مینگورہ ،خیبرپختونخوا حکومت ، جرمن حکومت اور سی پی ڈی آئی کے زیر انتظام ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

بلدیاتی نمائندوں کو عوام کیلئے ترقیاتی منصوبو ںبارے آگاہی اچھا اقدام ہے ،عوامی مسائل کے حل کیلئے صوبائی حکومت ترقیاتی بجٹ جاری کرے، سعید خان چیئرمین تحصیل کبل

منگل 30 اپریل 2024 22:45

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) مینگورہ میں خیبرپختونخوا حکومت ، جرمن حکومت اور غیر سرکاری تنظیم سی پی ڈی آئی کے زیر انتظام ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

جس سے تحصیل کبل کے چیئرمین سعید خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی نمائندوں کو عوام کے لئے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں آگاہی ایک اچھا اقدام ہے خیبرپختونخوا حکومت عوامی نمائندں کے لئے ترقیاتی بجٹ جاری کرے تاکہ عوامی مسائل کو حل کیا جاسکے ، تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوے شفیق عالم نے کہا کہ ان کا مقصد خیبرپختونخوا کا لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت تحصیل کبل کے نمائندوں کو تین سالہ منصوبہ بندی کے حوالے سے آگاہی دینا ہے اس موقع پر محکمہ تعلیم سے ڈی ای او فضل خالق خان، ناہید خان، سوشل ویلفیئر سے نصرت بی بی، ڈاکٹر یاسمین گل، ٹی ایم اے کبل سے ٹی ایم او افضل خان، سول سوسائٹی سے متعدد معزیزن نے شرکت کی ، تربیتی ورکشاپ میں بلدیاتی نمائندو کے ساتھ روابط رکھنے والے سرکاری اداروں کے اہلکاروں نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا، اس موقع پر بلدیاتی ایکٹ میں موجود بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات اور سرکاری اداروں کے ساتھ لیزان بارے بھی معلومات دی گئیں۔