طلبا اور اساتذۂ کرام کا ایوانِ قائداعظم کا مطالعاتی دورہ

منگل 30 اپریل 2024 21:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول' فیکٹری ایریا' شاہدرہ' لاہور کے طلبا اور اساتذۂ کرام نے ادارۂ نظریۂ پاکستان کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اورگورنمنٹ ہائی سکول' شاہ پور کانجراں' لاہورکے طلبا اور اساتذۂ کرام نے ایوانِ قائداعظم، جوہر ٹائون' لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نے ایل ڈی اے سکول' علامہ اقبال ٹائون'لاہور' گورنمنٹ ماڈل گرلز ہائی سکول' وحدت کالونی ' لاہور' گورنمنٹ ہائی سکول' گرین ٹائون' لاہور اور ولید ماڈل سکول' مراکہ' لاہورکا وزٹ کیا۔ مذکورہ بالا تعلیمی ادارے میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبا و طالبات کی مجموعی تعداد344تھی۔