رانا ثناء اللہ خان کی وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور تعیناتی کی منظوری دیدی گئی

منگل 30 اپریل 2024 22:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے رانا ثناء اللہ خان کی وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور تعیناتی کی منظوری دے دی۔

(جاری ہے)

ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے رانا ثناء اللہ خان کی تعیناتی کی منظوری وزیر اعظم کی ایڈوائس پر آئین کے آرٹیکل 93(ایک)کے تحت دی۔وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور رانا ثناء اللہ خان کو وفاقی وزیر کا درجہ حاصل ہوگا ۔