وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی کا سابق وزیر اعلٰی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے اظہار تعزیت

منگل 30 اپریل 2024 22:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی منگل کے روز تربت میں سابق وزیر اعلٰی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے ان کے بھائی واجہ حاصل خان کی وفات پر اظہار تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

وزیر اعلٰی نے دعا کی کہ اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ صوبائی وزیر منصوبہ بندی اورترقیات میر ظہور احمد بلیدی ، صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو ، ممبران صوبائی اسمبلی حاجی برکت رند، میر اصغر رند بھی موجود تھے ۔