ّ محکمہ صحت کے خالی اسامیوں پر عارضی بنیادوں پر تعیناتی کی مذمت کرتے ہیں، جمال شاہ کاکڑ

منگل 30 اپریل 2024 22:40

غ*کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2024ء) آ ل پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف فیڈریشن سول ہسپتال کوئٹہ کے صدر جمال شاہ کاکڑ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بلوچستان کے تمام اضلاع کے محکمہ صحت کے خالی اسامیوں پر عارضی بنیادوں پر تعیناتی کے پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بلوچستان کے تعلیم یافتہ افراد کا معاشی قتل عام کرنا چاہتے ہیں جسکی پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن بھرپور مخالفت کرتی ہے انھوں نے کہا کہ بلوچستان کے اکثر تعلیم یافتہ افراد کا تعلق غریب گھرانوں سے ہیں جنہیں تعلیم دلانے کے لیے ان کے والدین اپنے پیٹ پر پتھر رکھ کر انہیں تعلیم دلاتے ہیں تاکہ وہ آ نے والے وقت میں سکون کی زندگی بسر کر سکیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان رقبے کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے اور اس کی اکثریت آ بادی دور دراز علاقوں اور پہاڑوں سلسلوںپر مشتمل ہیں جہاں نہ تو کوئی کارخانہ قائم ہے اور نہ ہی روزگار کے دوسرے زرائع موجود ہیں جس سے صوبے کے تعلیم یافتہ افراد مستفید ہو سکیں اور رہی سہی کسر بلوچستان حکومت نجکاری کی صورت میں پورا کرنے کی کوشش کر رہی ہیں جس کی پیرا میڈیکل اسٹاف فیڈریشن مخالفت کرتی ہیں۔