)سوئی سدرن گیس کمپنی عوام کو سہولت فراہم کرنے کی بجائے ان کے ساتھ مذاق پر اتر آئے ہیں، مولانا عبدالرحمن رفیق

منگل 30 اپریل 2024 22:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2024ء) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ حاجی محمد شاہ لالا اور دیگر نے کہا کہ سیٹلائٹ ٹاؤن ،کاکڑ کالونی ، پشتون آباد و گرد نواح میں گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور پریشر کی کمی نے اہلیان علاقہ کو سخت ترین احتجاج پر مجبور کردیا ہے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی عوام کو سہولت فراہم کرنے کی بجائے ان کے ساتھ مذاق پر اتر آئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آئے دن کم خرچ گھرانوں کو بھاری کم بلز سوئی گیس کمپنی کا شیوہ بن گیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ احتجاجی بیان میں کیا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ آئے دن مرمت کے نام پر جان بوجھ کر گیس بند کرکے عوام کو سخت تکلیف کا سامنا کرنا پڑرہا ہے پورے چوبیس گھنٹے میں بمشکل پانچ گھنٹے گیس سے استفادہ کرنے کیلئے عوام منتظر رہتے ہیں اس کے بعد ایل پی جی سے اپنی ضروریات پوری کرنے کے اب اہلیان علاقہ عادی ہوچکے ہیں رات دس بجے سے صبح دس بجے تک تو گیس کا نام و نشان ہی مٹ چکا ہے اسی کے ساتھ ساتھ مقررہ وقت پر بھی گیس بند رہتا ہے جس سے ان کے فعل و قول میں تضاد واضح ہوجاتا ہے گیس کمپنی کے افسران ہوش کے ناخن لیں عوام کی طاقت کے سامنے حکومت بھی بے بس ہوجاتی ہے عوام کو سہولت دینے کیلئے گیس پریشر کا مسئلہ حل کیا جائے ورنہ جلد از جلد گیس دفتر کے سامنے دھرنا دینے کیل? پورے کوئٹہ شہر سے عوام کو جمع کیا جائے گا۔