-یکم مئی انسانی تاریخ میں محنت و عظمت ، جدوجہد سے بھرپور استعارے کا دن ہے، درچین مری
غ*اسلام میں مزدور کو اس کا پسینہ خشک ہونے سے پہلے مزدوری ادائیگی کاکہا گیا ہے
منگل 30 اپریل 2024 22:40
(جاری ہے)
محترمہ درچین نے کہا کہ انسانی تاریخ میں محنت و عظمت اور جدوجہد سے بھرپور استعارے کا دن یکم مئی ہے۔ 1886ء میں شکاگو میں سرمایہ دار طبقے کے خلاف اٹھنے والی آواز، اپنا پسینہ بہانے والی طاقت کو خون میں نہلا دیا گیا، مگر ان جاں نثاروں کی قربانیوں نے محنت کشوں کی توانائیوں کو بھرپور کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ مزدوروں کا عالمی دن کار خانوں، کھیتوں، کھلیانوں، کانوں اور دیگر کار گاہوں میں سرمائے کی بھٹی میں جلنے والے لاتعداد محنت کشوں کا دن ہے اور یہ محنت کش انسانی ترقی اور تمدن کی تاریخی بنیاد ہیں۔انہوںنے کہا کہ آج ہم عالمی یوم مزدور کے موقع پر شکاگو کے ان محنت کشوں کی لازوال جدوجہد کو سلام پیش کرتے مزدور دنیا کے کسی بھی خطے سے تعلق ہو پاکستان ہو یا شکاگو قابل قدر و عظمت ہے، ان کی اس عظمت کو سلام ہے۔بی اے پی کی رہنما درچین مری نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جو لیبر پالیسی دی تھی، اس کا ذکر خطبہ حجة الوداع میں بھی موجود ہے کہ جو لوگ تمہارے ہاتھ کے نیچے کام کرتے ہیں وہ تمہارے بھائی ہیں، ان پر کام کا وہ بوجھ نہ ڈالو جس کی وہ طاقت نہ رکھتے ہوں۔ انہوںنے کہا کہ حکومت کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ مزدوروں کے لئے جامع قوانین بنائیں تا کہ ان کے حقوق کا تحفظ ہوسکے، حالانکہ 1919ء کو عالمی ادارہ محنت کے قیام پر محنت کشوں کے اس بنیادی حق کو تسلیم کیاگیا۔مزید قومی خبریں
-
جے یو آئی صوابی کا عوام کو مہنگی بجلی کی بجائے ضلع سے پیدا ہونیوالی سستی بجلی فی یونٹ تین روپے کے حساب سے فراہم کرنے کا مطالبہ
-
سینٹ میں کے پی کی نشستیں مکمل نہیں ہوئیں ،معاملہ سپریم کورٹ میں ہے، وزیرقانون
-
خود کی ٹانگ پرگولی مارکر 50 لاکھ چھن جانے کا ڈرامہ کرنیوالا شہری گرفتار
-
نیٹ میٹرنگ بند کرنے کیلئے کوئی ہدایت جاری نہیں کی گئی، وزیر توانائی
-
پیڈمک ، فیڈمک سمیت دیگر بورڈ تبدیل ، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی مخلص پروفیشنلز کو شامل کرنے کی ہدایت
-
سندھ اور پنجاب میں 22 سے 24 مئی کے دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان
-
سگریٹ انڈسٹری میں ٹیکس چوری ہونے کا انکشاف ،سالانہ 310ارب روپے کا نقصان ہونے لگا
-
وفاقی وزیرتجارت اوروفاقی وزیرمواصلات کی مشترکہ سربراہی میں عالمی منڈیوں میں پاکستانی اداروں کو فروغ دینے کے لیے قائم کمیٹی کا اجلاس
-
ایف بی آر کا یکم جولائی سے غیررجسٹرڈ تاجروں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
-
بجلی کی قیمت میں 3 روپے 49 پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
6 سالہ بچی سے زیادتی ،وزیر اعلیٰ پنجاب کا نوٹس ،ملزم گرفتار
-
ایجنسیاں دودھ کی دھلی نہیں ،عدلیہ سے بھی بہت کچھ صحیح اورغلط ہوتا رہا ہے ، رانا ثناء اللہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.