ق*صدر پولیس نے چوری چھیننے کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے ملزمان کو گرفتار کرلیا

منگل 30 اپریل 2024 22:55

q کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2024ء) صدر پولیس نے چوری چھینے کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے ملزمان کو گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ عبدالحئی عامر بلوچ ،ا یس ایس پی آپریشن کوئٹہ محمد جواد طارق کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او صدر حاجی عبدالحئی گرانی نے اپنے دیگر عملے کے ہمراہ سی پیک روڈ پر چوری چھیننے کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے ملزمان عمران اور جنت گل کو گرفتار کرکے اُنکے قبضے سے اسلحہ ، موٹر سائیکل برآمدکرلیا جبکہ دوسری کاروائی کرتے ہوئے ملزم فیض الحق کے قبضے سے 1250گرام چرس برآمدکرلی صدر پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے کاروائی شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :