لاڑکانہ میں پولیو مہم کامیاب بنائیں، کوئی بھی بچہ پولیو قطرے پینے سے رہ نہ جائے، کمشنر غلام مصطفی فل

بدھ 1 مئی 2024 00:10

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2024ء) کمشنر لاڑکانہ ڈویژن غلام مصطفیٰ فل نے محکمہ صحت کے حکام پر زور دیا ہے کہ وہ جاری پولیو مہم کو ہر طرح سے کامیاب بنائیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے رہ نہ جائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو اپنے دفتر میں پولیو مہم کے دوسرے روز کی مہم کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کے افسران مسڈ اور رفیوزڈ بچوں کو پولیو سے بچاو ¿ کے قطرے ضرور پلائیں کیونکہ پولیو ایک موذی مرض ہے جس کے لیے اس مہم کو کامیاب بنانا ہم تمام اسٹیک ہولڈرز کا فرض ہے۔ انہوں نے پولیس حکام کو ہدایت کی کہ پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ڈویژن کے ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ پولیو ٹیموں کا خصوصی خیال رکھیں اور ان کی خود نگرانی کریں۔

مسٹر فل جس یوسی کے کارکردگی صحیح نہ ہو اس پر زیادہ توجہ دی جائے۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر قمبر، ایس ایس پی لاڑکانہ میر روحل کھوسو جبکہ شکارپور، جیکب آباد، کشمور کے ڈپٹی کمشنرز، ایس ایس پیز، ڈی ایچ اوز اور دیگر متعلقہ افسران نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی اور اپنے اپنے اضلاع کے بارے میں بریفنگ دی۔کمشنر لاڑکانہ ڈویژن نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گیسٹ چلڈرین کو ہر صورت کور کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اے پی آئی کو مزید فعال اور موثر اقدامات کرنے چاہئیں تاکہ مسڈ اور رفیوزل کو کور کر کے اسے زیرو ٹارگٹ پر لانا چاہیے اور ٹرانزٹ پوائنٹ پر بھی خصوصی توجہ دینی چاہیے۔اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر ٹو قاضی احمد سردار، ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر عبدالستار شیخ اور دیگر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :