کلائوڈ،اشتہارات اور ریٹیل بزنس میں تیزی،پہلی سہ ماہی کےدوران 10.4 ارب ڈالر خالص منافع ہوا،ایمزون

بدھ 1 مئی 2024 11:00

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2024ء) امریکی ای کامرس کمپنی ایمزون نے کہا ہے کہ رواں سال پہلی سہ ماہی کے دوران اس کا خالص منافع سالانہ بنیاد پر دو گنا بڑھ کر10.4 ارب ڈالر رہا جس کی وجہ کلائوڈ، اشتہارات اور ریٹیل بزنس میں تیزی ہے۔

(جاری ہے)

سہ ماہی کے دوران کمپنی کی مجموعی آمدنی 143.3 ارب ڈالر رہی جو2023 کے اسی عرصے میں 127.4 ارب ڈالر رہی تھی۔

متعلقہ عنوان :