مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے ترک سیاح شہید

مبینہ چاقو زنی حملے کے بعد اسرائیلی فورسز نے اولڈ ٹائون میں متعدد گلیاں بند کردیں

بدھ 1 مئی 2024 12:30

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) مقبوضہ بیت المقدس کے اولڈ ٹان میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے ترک سیاح شہید ہوگیا۔عرب میڈیا کے مطابق ترک شہری حسن سکلانان کو چاقو زنی کے واقعے کے دوران فائرنگ کر کے شہید کیا گیا۔ مبینہ چاقو زنی حملے کے بعد اسرائیلی فورسز نے اولڈ ٹائون میں متعدد گلیاں بند کردیں۔

(جاری ہے)

واقعے کے بعد تحریک مجاہدین فلسطین کا کہنا تھا کہ ترک شہری نے ثابت کر دیا کہ مقبوضہ بیت المقدس جہاد کا قبلہ ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی میڈیا نے دعوی کیا کہ ترک حملہ آورکل سیاحتی ویزے پر اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب پہنچا تھا۔ ترک حملہ آور نے اسرائیلی پولیس اہلکار کو چاقو کے وار سے زخمی کیا تھا۔اسرائیلی پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ مین جاری اسرائیلی حملوں میں 34 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔