اسرائیلی فوج کا جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر حملے کا دعوی

جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی،عرب میڈیا

بدھ 1 مئی 2024 16:05

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر حملے کا دعوی کیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب مقبوضہ بیت المقدس میں مظاہرین نے اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کی رہائش گاہ جانے کی کوشش کی تو مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں ہوئیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی پولیس نے مظاہرین کو وزیرِ اعظم ہاس جانے سے روک دیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حکومت غزہ سے مغویوں کی واپسی میں 6 ماہ سے ناکام ہے، غزہ جنگ روکیں اور یرغمال اسرائیلی واپس لائیں۔

متعلقہ عنوان :