نجی شعبے میں سعودی شہریوں کے لئے روزگار کے 73 ہزار مواقع پید ا

رواں سال کے چار ماہ کے دوران 11 لاکھ سعودی شہریوں نے استفادہ کیا،عرب ٹی وی

بدھ 1 مئی 2024 16:05

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) سعودی عرب میں رواں سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران نجی شعبینے سعودی شہریوں کے لئے روزگار کے 73 ہزار مواقع پید اکئے۔عرب ٹی وی نے سعودی ہیومن ڈویلپمنٹ فنڈ کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ فنڈ کی جانب سے پیشہ ورانہ تربیتی کورسز پروگرام سے 2024 کے ابتدائی چار ماہ کے دوران 11 لاکھ سعودی شہریوں نیاستفادہ کیا۔

(جاری ہے)

فنڈ کے تحت چار ماہ کے دوران مملکت کے مختلف علاقوں میں 72 ہزار سے زائد نجی اداروں نے افرادی قوت سیاستفادہ کیا جن میں سے 88 فیصد چھوٹے اور درمیانے درجے کے ادارے شامل تھے۔افرادی قوت کو فنی تربیت و روزگار فراہم کرنے کے لیے سعودی حکومت نے ہیومن ڈویلپمنٹ فنڈ کو امداد کی مد میں 4 ماہ کے دوران 2.13 ارب ریال فراہم کئے، اس فنڈ کا مقصد مقامی مارکیٹ میں سعودی مرد و خواتین کو ا علی فنی تربیت فراہم کرنا ہے ۔

متعلقہ عنوان :