مری،سرکنے والی چٹان توڑ کر ہٹانے کا کام جاری

بدھ 1 مئی 2024 18:08

مری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) مری کے علاقے علیوٹ میں روڈ پر معلق چٹان توڑ کر ہٹانے کا کام جاری ہے۔پاک فوج کے انجینئرز، محکمہ شاہرات اور ریسکیو 1122 کے اہلکار آپریشن میں شریک ہیں، مری کوہالہ روڈ یک طرفہ ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق روڈ کی بحالی اور معلق چٹان ہٹانے کا کام آئندہ چوبیس گھنٹوں تک مکمل کر لیا جائے گا۔یاد رہے کہ حالیہ بارشوں سے مری کے علاقے علیوٹ میں لینڈ سلائیڈنگ اور چٹان سرکنے کے واقعات رونما ہوئے تھے۔چٹان سرکنے سے ملحقہ آبادی میں جانی و مالی نقصان کے باعث پاک فوج نے ریسکیو آپریشن کیا۔

متعلقہ عنوان :