پی این ایس سی جہازوں کی طویل عرصہ خرابی، وزیر میری ٹائم کی باز پرس

8ماہ تک جہاز نہ چلنے کا یومیہ 20ہزار ڈالر نقصان کون پورا کرے گا افسران سے استفسار

بدھ 1 مئی 2024 18:12

پی این ایس سی جہازوں کی طویل عرصہ خرابی، وزیر میری ٹائم کی باز پرس
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) وفاقی وزیر میری ٹائم قیصراحمد شیخ نے پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن(پی این ایس سی)کے جہازوں کی طویل عرصہ خرابی پرحکام سے باز پرس کی ہے۔وزیر میری ٹائم کے روبرو پی این ایس سی حکام نے موقف اختیار کیا کہ جہاز کا مرمتی نقصان انشورنس سے آئے گا۔

(جاری ہے)

اس پر وزیر میری ٹائم نے استفسار کیا کہ 8 ماہ تک جہاز نہ چلنے کا یومیہ 20 ہزار ڈالر نقصان کون پورا کرے گا ۔ذرائع پی این ایس سی کے مطابق کیمرون کی بندرگاہ پر سبی جہاز بھی طویل عرصہ پھنسا رہا۔ 25 کروڑ روپے کی لاگت سے ری پیئر کے بعد لاہور جہاز پھر خراب پڑا ہے۔ذرائع کے مطابق جہازوں کی خرابی کے سبب پی این ایس سی کے جولائی تا دسمبر منافع میں کمی رونما ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :