وزیر تعلیم پنجاب نے اساتذہ کی رکی ہوئی تنخواہیں ادا کر دیں

نان فارمل اسکول اساتذہ کی 10ماہ کی تنخواہیں بھیج دی گئی ہیں‘رانا سکندر حیات

بدھ 1 مئی 2024 18:13

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے اساتذہ کی رکی ہوئی تنخواہیں ادا کر دیں۔رانا سکندر حیات نے بتایا کہ نان فارمل اسکول اساتذہ کی 10ماہ کی تنخواہیں ان کے اضلاع میں بھیج دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ وزیر تعلیم پنجاب نے اساتذہ کو تنخواہوں کی ادائیگی کی یقین دہانی کروائی تھی۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ دو دنوں میں اساتذہ کی تنخواہوں و دیگر واجبات ادا کر دیے جائیں گے۔