یروشلم میں اسرائیلی کو چاقو گھونپنے والا ترک سیاح امام مسجد نکلا

بدھ 1 مئی 2024 18:14

یروشلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) یروشلم میں مسجد اقصی کے باب الساھرہ کیقریب ایک ترک سیاح کو ہلاک کیے جانیکی مزید تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ اسرائیلی پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہیکہ ترک سیاح کو اس وقت گولی ماری گئی جب اس نے باب الساھرہ کے مقام پر ایک اسرائیلی پر چاقو سے حملہ کر کے اسے زخمی کر دیا تھا۔ترک میڈیا کے مطابق 34 سالہ حسن ساکلانان جنوب مشرقی ترکیہ کی ریاست سنلیورفا میں ایک مسجد کے امام کے طور پر کام کرتا تھا۔

(جاری ہے)

وہ اپنے قتل سے 72 گھنٹے قبل ایک ترک سیاحتی گروپ کے حصے کے طور پر یروشلم گیا تھا۔ساکالان سے ملنے والی دستاویزات سے پتا چلتا ہے کہ اس کی تاریخ پیدائش یکم جنوری 1990 کی ہے اور وہ شانلی اورفا ریاست میں پیدا ہوا۔ وہ ایک شادی شخص شخص اور ترکیہ میں مسجد کا پیش امام تھا۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب اسرائیلی فوجیوں نے علاقے میں کچھ ترک سیاحوں کو مشتعل کیا۔ اسرائیلی کان چینل کی طرف سے نشر ہونے والے مناظر میں دکھایا گیا ہے کہ ترک سیاح کو چلتے ہوئے اچانک ایک اسرائیلی پولیس اہلکار پر چاقو سے وار کرتے ہوئے اس پر حملہ کرتے دکھایا گیا لیکن موقع پر موجود ایک اور شخص نے اس شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔