کمشنر سوشل سکیورٹی نادیہ ثاقب کا مزدوروں کو زبردست خراج تحسین
سو شل سکیورٹی ہسپتال ملتان روڈ لاہور میں پیڈز وارڈ ،ایمرجنسی کے تعمیراتی کاموں کا افتتاح کمشنر سوشل سکیورٹی نادیہ ثاقب نے مزدورں کا عالمی دن ہسپتال میں بیمار مزدوروں اور اُن کے اہل خانہ کے ساتھ گذارا
بدھ 1 مئی 2024 18:17
(جاری ہے)
پیڈ زوارڈز میں سوشل سکیورٹی کے تحت مزدوروں کے بچوں کو سرجری کی سہولیات حاصل ہوں گی۔
8 بیڈز پر مشتمل پیڈ ز وارڈز میں 4 ڈاکٹرز، 8 نرسسز اور پیرا میڈیکل سٹاف تین شفٹوں میں اپنے فرائض منصبی انجام دیں گے۔اس سے قبل مزدوروں کے بچوں سرجری کیلئے چلڈرن ہسپتال ریفر کیا جاتا تھا۔اس موقع پر نئے ایمرجنسی بلاک کی تعمیراتی کام کے حوالے سے کمشنر سوشل سکیورٹی کو بریفنگ بھی دی گئی۔کمشنر سوشل سکیورٹی نے متعلقہ حکام کو تین سے چار ماہ میں تعمیراتی کام کو مکمل کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ 32 پوسٹ گریجوایٹ ٹرینی ڈاکٹرز سرجری میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔جولائی میں مزید32 نئے ٹرینی سرجری ڈاکٹرز کے آنے سے ہسپتال کے سرجری کے شعبہ میں نمایاں بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں پیڈ زوارڈز کے قیام سے مزدوروں کے بچوں کو علاج و معالجہ کی بہترین سہولیات میسر ہوں گی۔پیڈز وارڈز کے قیام سے مزدورں کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو گا۔ مزید براں کمشنر سوشل سکیورٹی نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ مریضوں کی عیادت کی اور لیبر ڈے کی مناسبت سے مریضوں اور اُن کے اہل خانہ میں مٹھائی بھی تقسیم کی۔ کمشنر سوشل سکیورٹی نادیہ ثاقب کا کہنا تھا کہ صحت و مند خوشحال مزدور ہی ملکی معیشت کی بہتری میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق پیسی مزدوروں کو علاج و معالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہم میں کوشاں ہے۔مزدوروں کو بہترین علاج و معالجہ کی سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جا رہے ہیں۔ عالمی مزدور ڈے کے موقع پر پنجاب سوشل سکیورٹی کے دیگر ہسپتالوں اور دفاتر میں بھی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔سوشل سکیورٹی ہسپتال کوٹ لکھپت لاہور میں چھاتی کے سرطان کی تشخیص کیلئے سکریننگ کیمپ لگایا گیا۔ کیمپ کے ذریعے خواتین کو چھاتی کے سرطان بارے آگاہی فراہم کی گئی۔کیمپ میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور ماہر سرجن سے علاج و معالجہ و آگاہی کی سہولیات حاصل کیں.مزید قومی خبریں
-
جے یو آئی صوابی کا عوام کو مہنگی بجلی کی بجائے ضلع سے پیدا ہونیوالی سستی بجلی فی یونٹ تین روپے کے حساب سے فراہم کرنے کا مطالبہ
-
سینٹ میں کے پی کی نشستیں مکمل نہیں ہوئیں ،معاملہ سپریم کورٹ میں ہے، وزیرقانون
-
خود کی ٹانگ پرگولی مارکر 50 لاکھ چھن جانے کا ڈرامہ کرنیوالا شہری گرفتار
-
نیٹ میٹرنگ بند کرنے کیلئے کوئی ہدایت جاری نہیں کی گئی، وزیر توانائی
-
پیڈمک ، فیڈمک سمیت دیگر بورڈ تبدیل ، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی مخلص پروفیشنلز کو شامل کرنے کی ہدایت
-
سندھ اور پنجاب میں 22 سے 24 مئی کے دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان
-
سگریٹ انڈسٹری میں ٹیکس چوری ہونے کا انکشاف ،سالانہ 310ارب روپے کا نقصان ہونے لگا
-
وفاقی وزیرتجارت اوروفاقی وزیرمواصلات کی مشترکہ سربراہی میں عالمی منڈیوں میں پاکستانی اداروں کو فروغ دینے کے لیے قائم کمیٹی کا اجلاس
-
ایف بی آر کا یکم جولائی سے غیررجسٹرڈ تاجروں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
-
بجلی کی قیمت میں 3 روپے 49 پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
6 سالہ بچی سے زیادتی ،وزیر اعلیٰ پنجاب کا نوٹس ،ملزم گرفتار
-
ایجنسیاں دودھ کی دھلی نہیں ،عدلیہ سے بھی بہت کچھ صحیح اورغلط ہوتا رہا ہے ، رانا ثناء اللہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.