موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کی معیشت اور زرعی شعبے کے لیے بہت بڑے خطرات پیدا کر دئیے ہیں، میاں کاشف اشفاق
بدھ 1 مئی 2024 18:18
(جاری ہے)
موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے سیلاب، خشک سالی اور گرمی کی لہروں جیسے شدید موسمی واقعات زیادہ تواتر سے رونما ہو رہے ہیں اور ان کی شدت میں بھی اضافہ ہو رہا ہے جس سے زراعت کے شعبے کو درپیش چیلنجز شدید تر ہوتے جا رہے ہیں۔
انہوں نے اس مسئلہ سے نمٹنے کیلئے قومی اور بین الاقوامی سطح پر مشترکہ کوششوں کی فوری ضرورت پر زور دتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی لحاظ سے لچکدار بنیادی ڈھانچے، سیلاب سے بچاؤ، پانی کے سسٹم کے بہتر انتظام اور شدید موسمی واقعات سے لاحق خطرات کو کم کرنے کے لیے ان شعبوں میں سرمایہ کاری انتہائی ضروری ہے۔ مزید برآں پائیدار زرعی طریقوں کے فروغ اور معیشت کو متنوع بنا کر طویل مدتی اقتصادی ترقی کو فروغ دیا جا سکتا ہے اور موسمیاتی تبدیلیوں سے بھی نمٹا جا سکتا ہے۔ میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ گذشتہ سیلاب میں زرعی زمینیں ڈوب گئیں، فصلیں تباہ اور مویشی ہلاک ہو گئے اور غذائی سپلائی چین میں خلل پیدا ہوا۔ کسان جو پہلے ہی غربت اور وسائل کی کمی سے دوچار ہیں، انہیں بے پناہ مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا جس سے دیہی آبادی میں غربت اور غذائی عدم تحفظ میں اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں، پلوں، اور آبپاشی کے نظام سمیت بنیادی ڈھانچے کی تباہی نے زرعی پیداوار اور اقتصادی ترقی کو بری طرح متاثر کیا۔مزید تجارتی خبریں
-
برائلر گوشت کی قیمت میں7روپے کمی
-
لاہور:برائیلر مرغی کی قیمتوں کو پھر سے پًر لگ گئے،قیمت میں14روپے فی کلو اضافہ
-
دس ماہ کے دوران موبائل فون کی درآمد پرایک ارب 26 کروڑ ڈالرخرچ کردیے گئے
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,900 روپے کمی ریکارڈ
-
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ، 100 انڈکس 122.77 پوائنٹس اضافہ بعد 75206.77 پوائنٹس پربند
-
صوبائی وزیر صنعت سے میٹالن ڈیلٹا کارپوریشن کے وفد کی ملاقات،پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع پر بات چیت
-
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹ میں قیمت کم ہو گئی
-
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 7.83 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا
-
متحدہ عرب امارات میں دو ہفتے کے دوران سونے کے نرخوں میں اضافہ
-
برائلرگوشت کی قیمت میں 14 روپے کلو اضافہ
-
ملک میں سیمنٹ کی رییٹل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، پاکستان بیورو برائے شماریات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.