مزدوروں کے نام پر سب سے زیادہ انہی سے استحصال کیا جارہا ہے،حافظ حمد اللہ

بدھ 1 مئی 2024 18:42

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2024ء) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی رہنماء حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں مزدوروں کے نام پر سب سے زیادہ استحصال مزدوروں کا ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز لیبرڈے کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یکم مئی کو مزودر ڈے منانے والے اشرافیہ ہی مزدوروں کی استحصال کے ذمہ دار ہیں،آج بھی مزدور نان شبینہ کے لئے نحیف و نزار جسموں کے ساتھ پسینہ سے شرابور ہیں ، جبکہ ان کے نام پر ارب پتی طبقہ بچوں کے ساتھ پکنک منانے مصروف ہوتا ہے،اسلام ہی نے مزدور کو ان پسینہ خشک ھونے سے پہلے ان کی اجرت کی ادائیگی کا حکم دیا ہے۔

جبکہ ہمارے ہاں ان کے حقوق پر ڈاکہ زنی کے ذریعے عیاشی کا بندوست کررہے ہوتے ہیں،اگر واقعی حکومت مزدوروں کے ساتھ مخلص ہے تو آج ہی سے ان کے بچوں کے تعلیمی اخراجات اپنے ذمہ لے۔

متعلقہ عنوان :