Live Updates

وزیراعلیٰ پنجاب کا کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کا اعلان

بدھ 1 مئی 2024 21:05

وزیراعلیٰ پنجاب کا کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کا اعلان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کا اعلان کردیا۔صوبائی دارالحکومت لاہور میں کچی آبادیوں کے مکینوں کی سنی گئی، ایل ڈی اے کے زیر انتظام 200سے زائد کچی آبادیوں کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، ایل ڈی اے نے 200کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کے لیے کام شروع کردیا۔

(جاری ہے)

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ایڈیشنل ڈی جی کچی آبادیز کو ذمہ داری تفویض کر دی، ایل ڈی اے کے زیر انتظام کچی آبادیوں کو 10 سال بعد اپ گریڈ کیا جائے گا۔خان کالونی نزد ماڈل ٹائون کچہری اور نواز شریف کچی آبادی فیروز پور روڈ کو ماڈل کچی آبادیاں بنایا جائے گا، 5 لاکھ رہائشیوں کو بنیادی اور تفریحی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے کچی آبادیوں کی اپ گریڈیشن کے لئے فزیبلٹی رپورٹ 7 روز میں جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات