چیئرمین سینیٹ کاسیکرٹری سینیٹ محمد قاسم صمد خان کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر خراج تحسین
سیکرٹری سینیٹ کی دیانتداری، پیشہ ورانہ مہارت اور خدمت سرکاری ملازمین کیلئے مشعل راہ ہے، سید یوسف رضا گیلانی
بدھ 1 مئی 2024 21:18
(جاری ہے)
ان کی قیادت ثابت قدمی نے ادارے پر انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔سیکرٹری سینیٹ نے اپنے دور میں سینیٹ سیکرٹریٹ کے کام کو مزید بہتر کرنے، پارلیمانی امور کی موثر رابطہ کاری کو یقینی بنانے اور قانون سازی کے عمل کو انمول تعاون فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سیکرٹری سینیٹ محمد قاسم صمد خان کی ریٹائرمنٹ پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سیکرٹری سینیٹ کی دیانتداری، پیشہ ورانہ مہارت اور خدمت سرکاری ملازمین کیلئے مشعل راہ ہے۔انہوں نے سیکرٹری سینیٹ کی ادارے کے لئے مثالی خدمات پر تہہ دل سے خراج تحسین پیش کیا اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔سیکرٹری سینیٹ محمد قاسم صمد خان نے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کو بطور چیئرمین سینیٹ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے تعاون کاشکریہ ادا کیا۔انہوں نے ایوان بالا کے تمام ملازمین کا بھی شکریہ ادا کیا کہ ان کے تعاون سے انہوں نے ایوان بالا کے کام کو مثالی بنایا۔چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سیکرٹری سینیٹ محمد قاسم صمد خان کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔اس موقع پر سینیٹ سیکرٹریٹ کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اقوام متحدہ ، جنوبی سوڈان امن مشن میں خدمات انجام دینے والے پاکستانیوں کے اعزاز میں تقریب
-
ایران کے صدر ابراہیم رئیسی و دیگر کی نماز جنازہ ادا
-
ہتک عزت قانون کا بل پنجاب اسمبلی واپس بھیجنے کیلئے گورنر کو مراسلہ ارسال
-
گندم کی درآمدات میں ملوث افراد کوگرفتار کیا جائے،کسان رابطہ کمیٹی
-
ہم جا کدھر رہے ہیں؟ سیاستدان خاموش کیوں ہیں؟
-
مرکزی ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن پر حملے کا مقدمہ درج
-
یوکرین: خارکیئو پر حملوں میں شدت سے انسانی امدادی ضروریات میں اضافہ
-
طویل خطرناک راستے لیکن مہاجرت خوشحالی کا سبب بھی
-
قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے روف حسن حالت خراب ہونے پر ہسپتال منتقل
-
رواں سال عالمی سیاحت میں اضافے کی امید، یو این ٹورازم
-
وقت آگیا ہے کہ ملک کو اس نہج سے نکالنے کیلئے ہمیں بہت سی باتیں کرنا پڑیں گی
-
بانی پی ٹی آئی نے دبئی لیکس میں شامل افراد کی منی ٹریل کا مطالبہ کیا ہے، بیرسٹر گوہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.