جماعت اسلامی حقیقی معنوں میں سیاسی و جمہوری جماعت ہے ، نصر اللہ رندھاوا

بدھ 1 مئی 2024 22:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) امیر جماعت اسلامی ضلع اسلام آباد نصراللہ رندھاوا نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی حقیقی معنوں میں ایک سیاسی و جمہوری جماعت ہے امیر جماعت اسلامی پاکستان کا ہر پانچ سال بعد انتخاب ہوتا ہے اراکین جماعت اسلامی نے حافظ نعیم الرحمن امیر جماعت اسلامی پاکستان منتخب کیا ہے، جماعت اسلامی اہلیان اسلام آباد کی طر ف سی4مئی کو فاطمہ جناح پارک ایف نائن میں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الر حمن کے اعزاز میں عظیم الشان استقبالیے کا انعقاد کر رہی ہے ، جس میں اسلام آباد سے ہزوروں کی تعداد میں مرد و خواتین ، بچے اور نو جوان شر یک ہوں گے ،انھوں نے کہا جماعت اسلامی حا فظ نعیم الرحمن کی قیادت میں ملک کو حقیقی معنوں میں اسلامی اور فلاحی ریاست بنا نے کے لیے عوامی جدو جہدجاری رکھے گی ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے دفتر جماعت اسلامی اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوے کیا، اس موقع پر جماعت اسلامی اسلام آباد کے نائب امیر محمدکاشف چوہدری ملک عبد العزیزاور دیگر بھی موجود تھے۔نصر اللہ رند ھاوا نے کہا نومنتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کے اعزاز میں اسلام آباد کے شہریوں کی طرف سے استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے اہلیان اسلام آباد تمام ترسیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر استقبالیہ تقریب میں شریک ہوں ،حافظ نعیم الرحمن نے دس سال تک بطور امیر جماعت اسلامی کراچی کے طور پر پھر پور طر یقے سے عوامی جدو جہد کے ذریعے کر اچی کے شہریوں کی آوز بنے ، اب وہ دنیا کے مظلوم مسلمانوں کی آواز بن کر ابھرے ہیں ، ان کی قیادت میں جماعت اسلامی ملک بھر میں مزید متحرک اور فعال ہوکر اپنی دعوتی سیاسی سرگرمیوں کو جاری رکھے گی ، انھوں نے کہا جماعت اسلامی نے مزدوروں کے حقوق کے لیے ہر سطح پر آواز اٹھائی ہے، جماعت اسلامی کسانوں پر حکومت کی طرف سے تشدد اور گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہیں، حکومت کسانوں کے مطالبات سنے اور انہیں پورا کرے،ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں حکومت مزدوروں اور کسانوں سے مذاکرات کرے اور ان کے مطالبات پورے کرے۔