شگاگو کے شہیدوں کو سرخ سلام پیش کرتے ہیں، آل پاکستان لیبر فیڈریشن

بدھ 1 مئی 2024 22:46

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2024ء) آل پاکستان لیبر فیڈریشن اور پاکستان سنٹرل مائنز لیبر فیڈریشن نے یوم مئی بلوچستان یونیورسٹی کوئٹہ میں منایا اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر یوم مئی کی تجدید کی اور شگاگو کے جانثاروں کی خدمات کو سراہاگیا ۔ آل پاکستان لیبر فیڈریشن کے صدر سلطان محمد خان، سیکرٹری جنرل عبدالستار ، پروفیسر اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ، آفیسر ایسوسی ایشن کے صدر نذیر احمد لہڑی ، فرید خان اچکزئیم، شاہ علی بگٹی، گل جان کاکڑ ، منظور احمد بلوچ، محمد زمین، سفر خان مری و دیگر نے کہا کہ بلوچستان یونیورسٹی کے ملازمین گزشتہ چار مہینوں سے تنخواہوں سے محروم اور سراپا احتجاج ہیں اساتذہ، آفیسرز اور محنت کش ملازمین 54 دنوں سے متواتر روڈٖوں پر ہے اور عید کے پر مسرت موقع پر محنت کش ملازمین اپنے بچوں سمیت تنخواہوں کی ادائیگی اور اس کا مستقل حل کے سلسلے میں ہنوز جاری ہے مقررین نے کہا کہ تقریباً 138 سال قبل 1886 امریکہ کے شہر شکاگو میں محنت کشوں نے اپنے جائز اور قانونی حق اور 8 گھنٹے اوقات کار مقرر کرنے کے لئے سرمایہ دار، کارخانہ دار اور حکومت وقت کے سامنے اپنے مطالبات پیش کئے کیونکہ محنت کشوں سے 16 گھنٹے کام لیا جارہا تھا اجرت کی کمی کے علاوہ دیگر مراعات سے بھی محروم رکھا جاتا تھا اور غلاموں جیسا سلوک روارکھا جاتا تھا۔

(جاری ہے)

اسی طرح مائنز ورکرز جوکہ سالانہ 300 ورکرز جاں بحق اور 3000 ورکر زخمی ہوجاتے ہیں لیکن صحت و سلامتی کے قوانین پر عملدآمد نہیں ہورہا ہے او رنہ ہی آئی ایل او کنونشن 176 کو تسلیم کیا جارہا ہے۔