ایس ایس پی ٹریفک اسلام آباد کاپولیس کے زیر استعمال موٹر سائیکلوں کامعائنہ
موٹر سائیکلوں میں نقائص کو فوری مرمت کرانے کا حکم ۔تمام زونل ڈی ایس پیز کو رپورٹ مرتب کرنے کی ہدایت
بدھ 1 مئی 2024 22:48
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی خصوصی ہدایات پرٹریفک پولیس کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے اور اسے ہر قسم کے وسائل مہیا کرنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں ،اس موقع پر ایس ایس پی ٹریفک محمد سرفراز ورک نے ٹریفک پولیس کے زیر استعمال ٹریفک ہیڈ کوارٹر میںموجود موٹر سائیکلوں کا معائنہ کیا اور ان کی حفاظت و مرمت کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ موٹر سائیکلوں میں موجود نقائص کو فوری طور پر دور کریں، انہوں نے اس موقع پر زونل ڈی ایس پیز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایک دن کے اندر اپنے زون کی گاڑیوں،موٹر سائیکلز اور دیگر مشینری سے متعلق رپورٹ مرتب کریں، انہوں نے مزید کہاکہ اسلام آباد ٹریفک پولیس کو مزید جدید گاڑیاں،موٹر سائیکلز اور دیگر مشینری وغیرہ مہیا کیے جانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ ٹریفک پولیس کی کارکردگی کسی صورت متاثر نہ ہو،اچھی کارکردگی کرنے والے افسران و جوانوں کو انعامات جب کہ ڈیوٹی پر لاپروہی کرنے والوں کو سزا بھی دی جائے گی۔
مزید قومی خبریں
-
جے یو آئی صوابی کا عوام کو مہنگی بجلی کی بجائے ضلع سے پیدا ہونیوالی سستی بجلی فی یونٹ تین روپے کے حساب سے فراہم کرنے کا مطالبہ
-
سینٹ میں کے پی کی نشستیں مکمل نہیں ہوئیں ،معاملہ سپریم کورٹ میں ہے، وزیرقانون
-
خود کی ٹانگ پرگولی مارکر 50 لاکھ چھن جانے کا ڈرامہ کرنیوالا شہری گرفتار
-
نیٹ میٹرنگ بند کرنے کیلئے کوئی ہدایت جاری نہیں کی گئی، وزیر توانائی
-
پیڈمک ، فیڈمک سمیت دیگر بورڈ تبدیل ، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی مخلص پروفیشنلز کو شامل کرنے کی ہدایت
-
سندھ اور پنجاب میں 22 سے 24 مئی کے دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان
-
سگریٹ انڈسٹری میں ٹیکس چوری ہونے کا انکشاف ،سالانہ 310ارب روپے کا نقصان ہونے لگا
-
وفاقی وزیرتجارت اوروفاقی وزیرمواصلات کی مشترکہ سربراہی میں عالمی منڈیوں میں پاکستانی اداروں کو فروغ دینے کے لیے قائم کمیٹی کا اجلاس
-
ایف بی آر کا یکم جولائی سے غیررجسٹرڈ تاجروں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
-
بجلی کی قیمت میں 3 روپے 49 پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
6 سالہ بچی سے زیادتی ،وزیر اعلیٰ پنجاب کا نوٹس ،ملزم گرفتار
-
ایجنسیاں دودھ کی دھلی نہیں ،عدلیہ سے بھی بہت کچھ صحیح اورغلط ہوتا رہا ہے ، رانا ثناء اللہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.