گورنر پنجاب نے صدر پاکستان کی جانب سینئر صحافی افتخار احمد کو صدارتی اعزاز تمغہ امتیاز سے نوازا

بدھ 1 مئی 2024 22:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے گورنر ہائوس لاہور میں صدر پاکستان کی جانب سینئر صحافی،معروف اینکر و تجزیہ نگار افتخار احمد کو نمایاں صحافتی خدمات کے اعتراف میں صدارتی اعزاز تمغہ امتیاز سے نوازا ۔

(جاری ہے)

سینئر صحافی افتخار احمد ذاتی مصروفیات کی وجہ سے 23مارچ کو گورنر ہائوس لاہور میں منعقدہ سول اعزازات کی تقسیم کی تقریب میں شرکت نہیں کر سکے تھے۔