صحافی کیخلاف مقدمہ اوردھمکیاں دینے کی شدید مذمت

بدھ 1 مئی 2024 22:56

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2024ء) لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری،سینئر نائب صدر شیراز حسنات ، نائب صدر امجد عثمانی ، سیکرٹری زاہدعابد، جوائنٹ سیکرٹری جعفر بن یار، فنانس سیکرٹری سالک نواز اور اراکین گورننگ باڈی نے لاہور پریس کلب کے کونسل ممبر، روزنامہ ایمرا اور روزنامہ بلدیات کے رپورٹر میاں تنویر سرور کو صحافتی فرائض کی ادائیگی پر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ ریجن سی لاہور کے ملازمین کی جانب سے دھمکیاں دینے اور ڈائیریکٹر ایکسائز ریجن سی لاہور محمد آصف کی جانب سے میاں تنویر سرور کے خلاف اندراج مقدمہ کے لئے جھوٹا ریفرنس مقامی پولیس کو بھجوانے کی شدید مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب سے مطالبہ کیاہے کہ ریجن سی لاہور کے متعلقہ اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔ گورننگ باڈی نے سی سی پی او لاہور سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ میاں تنویر سرور کی درخواستوں پر فی الفور کارروائی کے لئے ایس پی سول لائنز کو ہدایات جاری کریں۔

متعلقہ عنوان :