چنیوٹ، یوم مزدور پر ریلی

حکومت مزدور دشمن ایجنڈے پر کام کرتے ہوئے مہنگائی کر رہی ہے آج کے دور میں مزدور فاقہ کشی پر مجبور ہے ،شرکاء

بدھ 1 مئی 2024 22:57

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2024ء) حکومت مزدور دشمن ایجنڈے پر کام کرتے ہوئے مہنگائی کر رہی ہے آج کے دور میں مزدور فاقہ کشی پر مجبور ہے :ریلی کے شرکاء تفصیلا کے مطابق دنیا بھر میں آج مزدور ڈے منایا گیا اسی طرح چنیوٹ بھی محنت کشوں کی جدوجہد کو یاد کر نے اور مزدور کے حقوق کو اجاگر کرنے کے حوالے سے مزدور محاذ کی جانب سے ریلی کا انعقاد کیاگیا ریلی کی قیادت مرکزی رہنما پاکستان مزدور محاذ ڈاکٹر علی امین نے کی ریلی میں مختلف مزدوروں سمیت مختلف تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی ریلی انتہادرجہ مہنگائی حکومت کے خلاف احتجاج بھی کیا گیا ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر علی امین ودیگر شرکاء کا کہنا تھا کہ ریلی کے انعقاد کا مقصد محنت کشوں کی جدوجہد کو یاد کرنا ہے بجلی،گیس اور مہنگائی میں اضافے کو مزدوروں کے لئے سب سے بڑا مسئلہ ہے آج کے دورمیں حکومت مزدور دشمن پالیسیاں بنا رہی ہے مہنگی بجلی نے مزدور سے دو وقت کی روٹی چھین لی ہے دفاتر میں بیٹھ کر مرضی سے کام کر کے تنخواہیں لینے والے آج کے دن مزدور کے نام سے چھٹی کر کے سکون سے اپنے بچوں کو وقت دے رہے ہیں جبکہ جس مزدور کے لئے چھٹی منائی جارہی ہے وہ مزدور آج کے دن بھی اپنے بچوں کے لئے محنت کرنے میں لگا ہوا ہے حالیہ دورمیں پاکستان کے اندر مزدور طبقہ برے حالات سے گزر رہا ہے مزدور بجلی کا بل دیں یا ظالمانہ ٹیکس ادا کریں ریلی میں شریک مختلف تنظیموں کے نمائندوں نے محنت کشوں کو زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیاریلی کے شرکاء نے حکومت مخالف شدید نعرے بازی بھی کی احتجاج میں فرنیچر کاریگر مزدور،رکشہ مزدور یونین،انجمن تاجران ہیڈ روٹر ایسوسی ایشن کی بھی شرکت کی ۔