لیاقت بلوچ 3 مئی کو جیکب آباد پہنچیں گے

بدھ 1 مئی 2024 22:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2024ء) مرکزی نائب امیر جماعت اسلامی و سابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ 3 مئی کو ایک روزہ دورے پر جیکب آباد پہنچیں گے۔

(جاری ہے)

صوبائی ترجمان مجاہدچنا کے مطابق وہ مقامی ہال میں صوبائی رہنما وسابق امیرضلع شہید عبدالحفیظ بجارانی کی یاد میں منعقدہ تعزیتی جلسہ سے خطاب، معززین کے ساتھ ملاقات اور پریس کانفرنس سمیت مختلف تنظیمی و عوامی اجتماعات سے خطاب بھی کریں گے، قائمقام امیر صوبہ کاشف سعید شیخ ، امیر ضلع حاجی دیدارِ علی لاشاری سمیت دیگر صوبائی و مقامی رہنما بھی ساتھ موجود ہوں گے۔